نئی دہلی ، یکم اکتوبر (آئی این ایس انڈیا؍ ایس او نیوز) ٹیم انڈیا کے تیز گیندباز محمد سمیع نے دعوی کیا ہے کہ انہیں ان کی بیوی کی طرف سے جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تو محمد سمیع نے مغربی بنگال حکومت سے اسپیشل سیکورٹی کا مطالبہ کیا ہے۔ محمدسمیع نے مسلسل مل رہی دھمکیوں کے بعد ریاستی حکومت سے سیکورٹی گارڈ دیئے جانے کی بات کی ہے۔واضح رہے کہ محمد سمیع اوران کی بیوی تحسین جہاں کے درمیان کافی وقت سے تنازعہ چل رہا ہے۔ محمد سمیع کی بیوی حسین جہاں نے شمی پرالزام عائد کیا تھا کہ وہ ان کے ساتھ مارپیٹ کرتے ہیں اوران کے کسی پاکستانی لڑکی سے ناجائز تعلقات بھی ہیں۔انہوں نے ساتھ یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ محمد سمیع میچ فکسنگ میں شامل ہیں۔ حالانکہ بی سی سی آئی کی جانچ میں یہ ثابت نہیں ہوسکا اورحسین جہاں کے فکسنگ سے متعلق الزامات غلط ثابت ہوئے۔ اس کے بعد انہیں ٹیم انڈیا میں میچ کھیلنے کا بھی موقع ملا۔حال ہی میں محمد سمیع نے اپنی بیوی حسین جہاں کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کی تھی۔ دراصل حسین جہاں نے اپنے اوربیٹی کے خرچ کے لئے محمد سمیع سے ہرماہ 10 لاکھ روپئے دینے کا مطالبہ کیا تھا، جسے عدالت نے خارج کردیا تھا۔ عدالت نے محمد شمی کو بیٹی کی پرورش کے لئے حسین جہاں کوہرماہ 80 ہزارروپئے دینے کا حکم دیا تھا۔